HUAWEI AR پیمائش اور رازداری کے بارے میں بیان
گزشتہ اپ ڈیٹ: 26 ستمبر، 2022
HUAWEI AR پیمائش ایک ایپ ہے جو Huawei Device Co., Ltd. (آئندہ بطور "Huawei"، "ہم"، "ہمیں"، یا "ہمارا" حوالہ دیا جائے گا) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے جو کہ آپ کو حقیقی دنیا کی اشیاء اور انسانی اجسام کی پیمائش کی اجازت دیتی ہیں۔ Huawei آپ کی ذاتی معلومات اور رازداری کو سنجیدگی سے لیتی ہے، اور متعلقہ قوانین اور تسلیم شدہ صنعتی سکیورٹی معیارات کے مطابق آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کے مناسب اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
1 ہم آپ کی ذاتی معلومات کس طرح جمع اور استعمال کریں گے
ہم آپ کو HUAWEI AR پیمائش کے ذریعے ذیل میں بیان کردہ خصوصیات فراہم کریں گے۔ اپنی معاہداتی ذمہ داریاں پوری کرنے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ یہ خصوصیات استعمال کر سکتے ہیں، ہم ایسی خصوصیات فراہم کرنے کے لیے درکار معلومات ذیل میں بیان کردہ طور پر آپ کی جانب سے استعمال کرنے پر پروسیس کریں گے۔ اگر آپ متعلقہ معلومات فراہم نہیں کرتے ہیں تو اس ایپ میں خصوصیات کا آپ کا استعمال متاثر ہو جائے گا۔
اشیاء اور افراد کی پیمائش کرنا
کسی شے کی لمبائی، رقبہ، اور حجم، نیز لوگوں کے قد، شرح قلب، اور تنفس کی شرح (ڈیوائس ماڈل کی بنیاد پر خصوصیت کی دستیابی مختلف ہو سکتی ہے) کی پیمائش کرنے کے لیے، ہمیں آپ کے کیمرہ پیش منظر اسٹریم، سرعت کار کی معلومات، جائروسکوپ کی معلومات، کشش ثقل کا سینسر کی معلومات، میگنیٹومیٹر کی معلومات، اسکرین کی رخ بندی سینسر کی معلومات، سسٹم کی خصوصیات، اور ڈیوائس ماڈل کو مقامی طور پر پروسیس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ پیمائشوں کے اسکرین شاٹس لینے اور محفوظ کرنے کے لیے AR پیمائش استعمال کرتے ہیں، تو ہم آپ کے اسکرین شاٹس کو مقامی طور پر پروسیس اور محفوظ کریں گے۔
اس کے علاوہ، HUAWEI AR پیمائش آپ کو اپنی اشیاء کی پیمائش کا ڈیٹا (بشمول لمبائی، جگہ، اور حجم) کو فریق ثالث ایپس کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ڈیٹا کو افراد کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائے گا۔ فریق ثالث سافٹ وئیر سے HUAWEI AR پیمائش کو لانچ کرنے سےقبل، براہ کرم فریق ثالث کی رازداری کی پالیسی کو احتیاط سے پڑھیں۔
2 درکار اجازتیں
کیمرہ: جب آپ اس ایپ کی پیمائش کی سروسز کو استعمال کرتے ہیں تو کیمرہ پیش منظر اسٹریم کے ذریعے حقیقی دنیا کی اشیاء اور انسانی اجسام کو AR الگورتھمز کا استعمال کرتے ہوئے شناخت کرنےکے لیے اجازت درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ یہ اجازت فراہم نہیں کرتے، تو آپ اس ایپ کی پیمائش کی خصوصیت استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
اسٹوریج (یا میڈیا اور فائلز): جب آپ پیمائش کے نتیجے کو محفوظ کرنے کے لیے بٹن کو چھوئیں تو ہمیں پیمائشوں کے اسکرین شاٹس لینے اور محفوظ کرنے کے لیے یہ اجازت درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ کو ان سروسز کی ضرورت نہ ہو، تو آپ کسی بھی وقت اس اجازت کو کالعدم کر سکتے ہیں۔ آپ کا دیگر سروسز کا استعمال متاثر نہیں ہو گا۔
آپ سسٹم کی ترتیبات سے اس ایپ کے لیے اجازتوں کا نظم کر سکتے ہیں۔
3 ہم سے رابطہ کرنا
ہمارے پاس ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے باقاعدہ محکمہ اور عملہ موجود ہے۔ آپ رازداری کے سوالات کا صفحہ ملاحظہ کر کے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم جلد از جلد ممکن طور پر جواب دیں گے۔
اگر آپ موصول ہونے والے جواب سے مطمئن نہیں ہیں، خاص طور پر اگر آپ کو ایسا لگے کہ ہماری جانب سے آپ کی ذاتی معلومات کی عمل کاری یا انتظام سے آپ کے ذاتی حقوق اور/یا مفادات کی خلاف ورزی یا ان سے انحراف ہوا ہے، تو آپ متعلقہ دائرہ اختیار کی عوامی عدالت میں مقدمہ دائر کر کے، صنعت کی خود انضباطی ایسوسی ایشن یا متعلقہ حکومتی انضباطی ایجنسیوں میں شکایت درج کروا کے یا کسی دیگر طریقے سے بیرونی طور پر ریزولیوشن طلب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی شکایت کے متعلق آواز اٹھانے کے لیے دستیاب چینلز کے بارے میں ہم سے مشورہ بھی کر سکتے ہیں۔
Huawei کی جانب سے آپ کی ذاتی معلومات کی کلیکشن اور استعمال کا نظم ہماری رازداری کی پالیسی کے تحت کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Huawei صارف کے کاروبار کی رازداری کا بیان ملاحظہ کریں۔